پاکستان

نیا ریکارڈ، نئی بلندی! پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس نئی تاریخ رقم کر گیا

پاکستاناسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد نے ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔

ابتدائی سیشن میں انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 165,115 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 163,847 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، یوں ایک ہی دن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ تسلسل معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور سرمایہ کاروں کے مثبت جذبات کی عکاسی کرتا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی

awaaznetwork.com@gmail.com

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان گڈ گورننس و کرپشن رپورٹ پر اختلافات برقرار

awaaznetwork.com@gmail.com

عالمی اداروں نے پاک امریکا تعلقات میں اچانک مثبت تبدیلی کا سہرا سید عاصم منیر کودیدیا

Leave a Comment