پاکستان

جہلم میں موبائل فون کی قسط ادا نہ کرنے پر محنت کش پر انسانیت سوز تشدد

جہلم: موبائل فون کی قسط ادا نہ کرنے کے الزام پر نجی الیکٹرونکس کمپنی کے منیجر اور ساتھیوں نے اپنی عدالت لگا لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے غریب محنت کش محمد علی کو حبسِ بے جا میں رکھ کر برہنہ کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ مزدور ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگتا رہا، تاہم ملزمان اسے زد و کوب کرتے رہے۔ تشدد کے دوران اسے دھمکیاں بھی دی گئیں کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیا جائے گا۔ واقعے کی ویڈیو بول نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔

پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں چار نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزم جنید ڈار کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related posts

توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی

پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ

خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment