پاکستان

سعودیہ کے بعد کئی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں. اسحاق ڈار

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر ۔2025 )وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کئی دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں،پاکستان نے معرکہ حق میں خود کو دفاعی طور پر ثابت کردیا، اب معاشی طاقت بننے کا وقت ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کے مقدمات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوںنے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے میں دونوں ملکوں کا فائدہ ہے، کسی ملک کو اس معاہدے پر تحفظات نہیں بلکہ کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کرنا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت ثابت کر دی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ملک معاشی میدان میں بھی دنیا میں اپنی جگہ بنائے اور اقتصادی طاقت بن کر ابھرے پاکستان نے عالمی سطح پر یہ پیغام دیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ علاقائی امن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے مقدمات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں. 

Related posts

آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کرلیا

awaaznetwork.com@gmail.com

اسرائیلی فوج عارضی طور پر فضائی حملے روک دے اور غزہ شہر کے ایک حصے سے پیچھے ہٹ جائے. حماس

awaaznetwork.com@gmail.com

شہباز شریف بیجنگ پہنچ گئے ، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستانی نمائندگی کرینگے

Leave a Comment