پاکستان

غزہ میں اسرائیلی بربریت، شہادتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں،نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں مزید 12 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نےپناہ گزین کیمپ میں مقیم معصوم شہریوں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں صبح سے اب تک ہونے والے حملوں میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 90 تک جا پہنچی ہے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان غزہ سٹی میں ہوا جہاں 45 فلسطینی شہید ہوئے۔

علاقے میں اسرائیلی بمباری اورڈرون حملے مسلسل جاری ہیں، جس کے باعث اسپتالوں پر شدید دباؤ ہے جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں

Related posts

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی کل سے وزیر خزانہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں متوقع

awaaznetwork.com@gmail.com

قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، محسن نقوی

awaaznetwork.com@gmail.com

ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment