پاکستان

آئی ایم ایف جائزہ مشن کی کل سے وزیر خزانہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں متوقع

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اور جائزہ مشن کل سے وزیر خزانہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں کرے گا، جس میں معاشی صورتحال سمیت صوبائی بجٹ سرپلس اہداف کے بارے میں جائزہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مشن ایف بی آر اور پاور ڈویژن کے ساتھ مذاکرات کا ایک ایک دور کر چکا ہے جس میں مشن کو پاور ڈویژن کی گردشی قرض مقررہ ہدف سے پہلے ختم کرنےکی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران مشن کو پاورڈویژن کی جانب سے توانائی شعبےمیں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان طے، اقتصادی جائزے کے بعد نئی قسط ملنے کا امکان

پاور ڈویژن کی بریفنگ کے دوران بینکوں کے ساتھ حالیہ معاہدے سےگردشی قرض کےبہاؤ میں کمی بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ معاہدے سے مالی ڈسپلن اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، جبکہ قرض معاہدے سے صارفین پر کوئی نیا بوجھ نہیں آئےگا۔

Related posts

iPhone 8 Leak Reiterates Apple’s Biggest Gamble

آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کرلیا

awaaznetwork.com@gmail.com

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کی فتوحات سیلاب متاثرین کے نام کردیں

Leave a Comment