پاکستان

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے ایک اور بری خبر

اسلام آباد: مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری وزیراعظم محمد شہباز شریف دیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کرے گا۔

Related posts

لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا

awaaznetwork.com@gmail.com

یو ای ٹی کے انجینئرز کا ایک اور بڑا کارنامہ، اینٹی اسموگ گن تیار کر لی

awaaznetwork.com@gmail.com

The iPhone 8 May Be Bigger Than The iPhone 7, Its Predecessor

Leave a Comment