پاکستان

محمد آصف نے ابھیشک کو آؤٹ کرنے کا گر بتادیا، شاہین کو اہم مشورہ

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالرمحمد آصف نے ٹورنامنٹ میں بھارت کے  کامیاب ترین بیٹر ابھیشک کو آؤٹ کرنے کا گر بتاتے ہوئے شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے ڈالا ہے۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کی بیٹنگ حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بولر اچھی لینتھ پر لگاتار تین گیندیں ڈالے تو وہ گارنٹی کے ساتھ آؤٹ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل: ٹکٹوں کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ

ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ ایک ہی جگہ پر مسلسل گیندیں کرنا ضروری ہے، چاہے بیٹر باؤنڈری بھی مار لے لیکن بولر کو اپنا پلان تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ”کون پہلا گیند باؤنسر کرواتا ہے، لیکن شاہین آفریدی نے ابھیشیک کے خلاف پہلی ہی گیند باؤنسر کرا دی تھی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارتی بیٹرابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں۔ سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں انہوں نے صرف 31 گیندوں پر 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

Advertisement

Discover more

Top headline news

iPhone 16 

Related posts

پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط

awaaznetwork.com@gmail.com

ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، رواں سال 176 برڈ ہٹس رپورٹ

awaaznetwork.com@gmail.com

امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ اور مسلم امہ کی آواز بلند کی، اسحاق ڈار

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment