پاکستان

امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ اور مسلم امہ کی آواز بلند کی، اسحاق ڈار

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراطلاعات عطا تارڑ پاکستان ہائی کمیشن پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ کے دورے میں پاکستان کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کا مقدمہ بھی پیش کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ غزہ میں بہنے والا خون رُک جائے۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای، مصر، اردن سمیت دیگر مسلم ممالک نے بھی فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قرآن و حدیث کی روشنی میں فلسطین کے معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے، اور عالمی سطح پر پاکستان کا کردار اور عزت و احترام بڑھ چکا ہے۔

کشمیر پر بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت ہمیشہ اسے دو طرفہ مسئلہ قرار دیتا ہے، مگر دنیا اصل حقیقت جان چکی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور بانی پی ٹی آئی کے تعلقات پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان رشتوں کی حقیقت عوام پر واضح ہو گئی ہے۔

Related posts

غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن

awaaznetwork.com@gmail.com

تمہاری شکستیں تاریخ کا حصہ ہیں، محسن نقوی کا نریندر مودی کو کرارا جواب

awaaznetwork.com@gmail.com

جرمنی افغانستان کے ساتھ ڈیپورٹیشن معاہدے کا خواہاں

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment