پاکستان

امریکا: مشی گن کے چرچ میں حملہ، کم از کم 4 افراد ہلاک، 8 زخمی

مشی گن: امریکی ریاستمشی گن میں ایک چرچ پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

امریکی حکام کے مطابق حملہ آور نے چرچ پر حملے کے دوران فائرنگ کی اور بعد ازاں گاڑی عمارت سے ٹکرا دی جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

مزید پڑھیں: امریکا کے شہر آسٹن میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبچرچ میں سینکڑوں افراد سنڈے سروس میں شریک تھے۔ فوری کارروائی کے دوران حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہملک میں پرتشدد واقعات کے سلسلے کو ختم ہونا چاہیے۔ صدر نے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

Related posts

34 سال بعد ان کو یاد آیا کہ ڈگری جعلی ہے؟ ایسا دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، جسٹس طارق جہانگیری

awaaznetwork.com@gmail.com

دریائوں ، ڈیمز اور موسم کی صورتحال کیا ہے ؟

اسرائیلی حملے تیز، غزہ میں مزید تباہی، 77 شہید، فلسطینیوں کا انخلا جاری

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment