پاکستان

آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت میں شریک ملزم پیش ہوا تاہم علی امین گنڈا پور پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے، تاہم کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

Related posts

ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت

awaaznetwork.com@gmail.com

مشاہد حسین کی جانب سے پاک سعودی معاہدے پر تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری

awaaznetwork.com@gmail.com

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن؛ قدرتی آفات ترقی کیلئے خطرہ ہیں، اے ڈی بی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment