پاکستان

چین میں کاٹے گئے ناخن قیمتی شے بن گئے، حیران کن وجہ سامنے آگئی

بیجنگ: چین میں انسانی ناخن ابکوڑے کرکٹ کا حصہ نہیں رہے بلکہ قیمتی شے بن چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مقامی ادویات بنانے والی کمپنیاں ان ناخنوں کو مہنگے داموں خرید رہی ہیں کیونکہ یہ بعض بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقروایتی چینی ادویات میں کٹے ہوئے ناخن بچوں کے پیٹ کے امراض اور ٹانسلز جیسی بیماریوں کے علاج میں اہم جزو سمجھے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسکولوں اور دیہاتوں سے یہ ناخن اکٹھے کیے جاتے ہیں، پھر انہیں اچھی طرح دھو کر باریک پاؤڈر میں تبدیل کر کے دوا سازی میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ناخن کٹر میں موجود یہ چھوٹا سا سوراخ آخر کیوں ہوتا ہے؟ دلچسپ معلومات

اعداد و شمار کے مطابق ایک بالغ شخص کے جسم پر سالانہ اوسطاً 100 گرام تک ناخن اگتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ شے نایاب اور قیمتی تصور کی جاتی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابقایک خاتون اپنے کٹے ہوئے ناخن 21 ڈالر فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی ناخن جمع کرتی آرہی ہیں تاکہ انہیں فروخت کر سکیں۔

Related posts

iPhone 8 Leak Reiterates Apple’s Biggest Gamble

عالمی اداروں نے پاک امریکا تعلقات میں اچانک مثبت تبدیلی کا سہرا سید عاصم منیر کودیدیا

کراچی میں 11 اکتوبر سے دودھ کتنے روپے فی لیٹر ہو گا؟ ڈیری فارمرز نے بتا دیا

Leave a Comment