پاکستان

سیاسی وعسکری قیادت ایک پیج پر، پاک سعودی دفاعی معاہدہ کسی کیخلاف نہیں، وزیراعظم

لندن: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت تمام اہم معاملات پر ایک پیج پر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کسی کیخلاف نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک اور واشنگٹن کا حالیہ دورہ کامیاب اور مفید رہا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں غزہ کی صورتحال پر اجلاس خوش آئند پیشرفت ہے، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی جبکہ پاکستان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ قطر، یو اے ای، سعودی عرب، اردن اور مصر سمیت کئی ممالک نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ پر ہونے والی گفتگو حوصلہ افزا رہی اور انہیں یقین ہے کہ اس اجلاس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

 انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ناگزیر ہے اور مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

Related posts

میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق

awaaznetwork.com@gmail.com

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت

awaaznetwork.com@gmail.com

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا

Leave a Comment