Uncategorized

افغانستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا؛ ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی

افغانستان کے جنوب مشرقی حصے ایک اور شدید زلزلے سے لرز اٹھے، جو کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران اس علاقے میں آنے والا تیسرا تباہ کن زلزلہ ہے۔

زلزلے کے جھٹکے پاکستان کے متعدد علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز صوبہ پکتیکا کے قریب شیوہ ضلع میں تھا، جو پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔

 زلزلے کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر تھی، جس کی وجہ سے اس کے تباہ کن اثرات میں مزید شدت آ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے برکش کوٹ اور گرد و نواح کے علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے جبکہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں کنڑ اور ننگرہار شامل ہیں، جہاں ہزاروں گھر مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں، مقامی آبادی کھلے آسمان تلے شدید مشکلات کا شکار ہے۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے

awaaznetwork.com@gmail.com

ستمبر 1965 کی جنگ کا 5واں روز؛ متعدد فتوحات پاکستانی فوج کے نام، بھارت کو ناکامیوں کا سامنا

The Workout Plan To Get Ripped Without Breaking A Sweat

Leave a Comment