Uncategorized

ستمبر 1965 کی جنگ کا 5واں روز؛ متعدد فتوحات پاکستانی فوج کے نام، بھارت کو ناکامیوں کا سامنا

راولپنڈی: ستمبر 1965 کی جنگ کے پانچویں روز پاکستانی فوج متعدد فتوحات اپنےنام کرتی رہی اور بھارت کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

صدر ایوب خان نے جوڑیاں میں بے مثال کارناموں اور کامیابیوں پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی ہدایت دی۔

رات بھر گھمسان کی جنگ کے بعد پاکستانی فوج بھارت کے دوسرے مضبوط ترین محاذ جوڑیاں  پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی، اس لازوال فتح کی بناء پر بھارتی فوج کو جوڑیاں سے 18میل اور اکھنور سے 3 میل پیچھے دھکیل دیا گیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے مقبوضہ کشمیر میں کئی مقامات پر بھارتی فوج پر حملے کیے جس میں 50 سے زاہد فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

Related posts

مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

awaaznetwork.com@gmail.com

دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمدو اخراج کے اعدادوشمار جاری

awaaznetwork.com@gmail.com

شہر قائد میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment