شہر قائد میں بارش کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق 7 ستمبر سے کراچی میں تیز بارشیوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 سے 9 ستمبر تک سندھ میں تیز بارش کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا خدشہ ہے۔
شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود موسم مرطوب ہے، جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔
