پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے مختلف دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 359570 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 327481 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 331155 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 277355 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند مضبوط بنانے کا عمل تیز
کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں اضافے کے بعد پانی کی آمد 238686 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 209431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
