ممبئی: بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے اب تک شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کے لئے ’’ہاں‘‘ کیوں نہیں کی؟ اس کی وجہ سامنے آگئی۔
دراصل دیپیکا اپنے گھر ننھے مہمان کے آمد کی وجہ سے فلمی دنیا سے دور ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اب تک فلم کے لئے حامی نہیں بھری ہے ۔
کیا دیپیکا پڈوکون نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ پھر سے دکھائی دینے والی ہیں؟ یہ سوال مداحوں کی جانب سے بار بار پوچھا جارہا ہے جس کے جواب میں فلم انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اداکارہ سے بات چیت جاری ہے۔
