انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ نے شوبز سے کنارہ کشی کی اصل وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ، جو ماضی میں ”سپر اسٹار“ اور ”عہدِ وفا“ جیسے مقبول پراجیکٹس میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیت چکی ہیں، حالیہ عرصے میں اسکرین سے غیر حاضر نظر آ رہی ہیں، تاہم مداحوں کی جانب سے بارہا پوچھے گئے سوالات کے جواب میں اداکارہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں علیزے شاہ نے انڈسٹری سے وقتی کنارہ کشی کی وجوہات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ انڈسٹری میں کئی پیشہ ورانہ مسائل، خاص طور پر خواتین فنکاروں کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ، انہیں مایوسی کی طرف لے گئے۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ کچھ شادی شدہ مرد، انڈسٹری میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ غیر مناسب برتاؤ اختیار کرتے ہیں، جو کہ ایک نہایت تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہوں نے ہمیشہ عزت اور محنت کے ساتھ اپنا مقام بنایا لیکن اس کے باوجود انہیں اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Related posts

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

awaaznetwork.com@gmail.com

اداکار عابد علی کی چھٹی برسی؛ فن کی دنیا کا روشن ستارہ آج بھی دلوں میں زندہ

برطانوی راک میوزک کے لیجنڈ اوزی اوسبورن 76 سال کی عمر میں چل بسے

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment