شوبز کی چکاچوند کے پیچھے چھپی محرومیوں سے متعلق انڈسٹری کے معروف اداکارفیضان خواجہ کی کھری باتیں منظرعام پر آگئی ہیں۔
معروف اداکار فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی اور غیر پیشہ ورانہ رویوں پر کھل کر آواز بلند کر دی۔
انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز شیئر کیں جن میں انہوں نے انڈسٹری کے اندر موجود سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں فیضان خواجہ نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کو بدنام کرنا نہیں بلکہ انڈسٹری کا وہ سچ سامنے لانا ہے جس پر اکثر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ سینئر فنکار اور ہدایت کار جیسے محمد احمد اور مہرین جبار جیسے نامور افراد بھی اپنی محنت کا معاوضہ لینے کے لیے پروڈکشن ہاؤسز کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔

2 comments
Et harum quidem rerum facilis est et expedita distinctio. Nam libero tempore, cum soluta nobis est eligendi optio cumque nihil impedit quo minus id quod maxime placeat facere.
Neque porro quisquam est, qui dolorem ipsum quia dolor sit amet, consectetur, adipisci velit, sed quia non numquam eius modi tempora incidunt ut labore.