پاکستان

کراچی : 9 ماہ 10 دن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگیوں سے محروم

کراچی: روشنیوں کے شہر کراچی میں رواں سال کے 9 ماہ اور 10 دنوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگی کی بازی ہار گئے، درجنوں گھر ماتم کدہ بن گئے۔

گزشتہ روز سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران فرسٹ ایئر کے طالبعلم عدنان مگسی کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اسی طرح 4 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ خلیل مارکیٹ میں حافظِ قرآن نور عالم کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔

8 اکتوبر کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 پیر بازار کے قریب دو بچوں کے باپ ہاشم کو بھی ڈاکوؤں نے قتل کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں5، فروری میں 10، مارچ میں 10، اپریل میں 10، مئی میں سب سے زیادہ 12 شہری قتل ہوئے، جون میں ایک، جولائی میں8، اگست میں 5، ستمبر میں 5 اور اکتوبر کے 10 دن میں 3 شہری قتل ہوچکے ہیں۔

Related posts

یو ای ٹی کے انجینئرز کا ایک اور بڑا کارنامہ، اینٹی اسموگ گن تیار کر لی

awaaznetwork.com@gmail.com

توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

awaaznetwork.com@gmail.com

تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment