پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول رتہ کلاچی پرفتنۃ الخوارج کا بڑا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور سات پولیس جوان شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا  جب دہشت گردوں نے بارود سے بھرے ٹرک کو ٹرننگ اسکول کے گیٹ سے ٹکرانے کی کوشش کی، جس سے دیوار منہدم ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔بعد ازاں مختلف یونیفارم پہنے دہشت گرد اسکول کے اندر داخل ہوگئے اوراندھا دھند فائرنگ کے ساتھ دستی بموں سے حملہ کردیا۔

پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور بھی موقع پر موجود رہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 5 گھنٹے طویل آپریشن کیا، 6 خوارج جہنم واصل کیے اور ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا۔

Related posts

ٹرمپ کے 20 نکاتی جنگ بندی و امن منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں

awaaznetwork.com@gmail.com

نیا ریکارڈ، نئی بلندی! پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس نئی تاریخ رقم کر گیا

awaaznetwork.com@gmail.com

ادب کا نوبل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ کے نام

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment