پاکستان

پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے لاہور اور اسلام آباد میں سڑکوں کی بندش کے باعث مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں پروازوں میں ممکنہ تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق، شاہراہوں اور اندرونی سڑکوں کی بندش کے باعث نہ صرف مسافروں بلکہ فضائی عملے کو بھی ایئرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے سبب کچھ پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے لیے روانگی سے کم از کم 4 سے 5 گھنٹے قبل سفر کا آغاز کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا زحمت سے بچا جا سکے۔

مزید برآں، مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی آئی اے کی ہیلپ لائن 111-786-786 پر رابطہ کریں۔

ترجمان پی آئی اے نے ممکنہ زحمت پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرلائن مسافروں کی سہولت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے

Related posts

تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی

awaaznetwork.com@gmail.com

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment