وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومخیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے جان دے کر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 7 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت اظہار کیا، اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید
محسن نقوی نے حملہ آور 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ پولیس نے دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
