پاکستان

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک ہنگامی نیوز کانفرنس میں مذہبی جماعت کے حالیہ احتجاج کو فساد اور تشدد کا ایجنڈا قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کسی جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، لیکن جتھوں کے ذریعے انتشار پھیلانے اور قومی املاک پر حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 ان کے مطابق مذہبی جماعت کا ماضی گواہ ہے کہ وہ ہمیشہ پرتشدد راستہ اختیار کرتی آئی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ لاہور میں احتجاج کے دوران مظاہرین کیلوں والے ڈنڈے، کیمیکل اور شیشے والی گولیاں لے کر نکلے۔

Related posts

آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف

awaaznetwork.com@gmail.com

اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے

فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے، محسن نقوی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment