پاکستان

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں

آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ کے درمیاناسٹاف لیول معاہدہ تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں چار نکات  ایسے ہیں جن پر تاحال اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔

اختلافی نکات میں گندم پروکیورمنٹ پالیسی، زرعی آمدن پر ٹیکس، گریڈ 17 تا 22 افسران کے اثاثوں کی ڈیکلریشن پر اتفاق نہ ہونا، اور کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک رپورٹ کی اشاعت شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے گندم خریداری پالیسی دسمبر تک متعارف کرانے کی تجویز دینے کےساتھ گندم پالیسی کو اسٹرکچرل بینچ مارک کے طور پر شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

ئی ایم ایف نے اوپن مارکیٹ سے گندم خریداری کا میکنزم بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق صوبوں نے زرعی آمدن پر فوری ٹیکس نافذ کرنے سے معذرت کی ہے، سیلاب کے اثرات کے باعث صوبے زرعی ٹیکس میں نرمی کے خواہاں ہیں۔

اسی طرح گریڈ 17 تا 22 افسران کے اثاثے ایف بی آر کے ساتھ ڈیکلیئر کرنے پر بھی اختلاف ہے، جبکہ کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ کی اشاعت میں پاکستان کی جانب سے مہلت مانگی گئی ہے،تاہم رپورٹ میں ترامیم کے بعد اشاعت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، تاہم اسٹاف لیول معاہدہ ڈرافٹ پر مکمل اتفاق کے بعد ہی ممکن ہوگا، جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ایم ای ایف پی کی بعض شقوں میں نرمی کی درخواست کی ہے۔

Related posts

سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد

مخصوص خوشبو سونگھنے سے دماغی صلاحیت بڑھ سکتی ہے، تحقیق

awaaznetwork.com@gmail.com

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن؛ قدرتی آفات ترقی کیلئے خطرہ ہیں، اے ڈی بی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment