پاکستان

آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ واشنگٹن میں ہوگا جس کےلیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

حتمی بات چیت کے بعد مذاکرات کی کامیابی پر اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے جبکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آگئیں

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 13 تا 18 اکتوبر واشنگٹن میں شیڈول ہیں، سالانہ اجلاسوں کے موقع پر آئی ایم ایف کے ساتھ مزید پالیسی مذاکرات متوقع ہیں۔

پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ، سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہوں گے، وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف، عالمی بینک اور آئی ایف سی حکام سے ملاقاتیں متوقع، جبکہ پاکستانی معاشی وفد کی مختلف ممالک اور ریٹنگ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

Related posts

بیلاروس ٹریکٹر منصوبہ؛ پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی پیداوار کی نئی راہ ہموار

awaaznetwork.com@gmail.com

غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم

یو ای ٹی کے انجینئرز کا ایک اور بڑا کارنامہ، اینٹی اسموگ گن تیار کر لی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment