پاکستان

کور کمانڈرز کانفرنس؛ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑنے کا عزم

راولپنڈی: 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا جب کہ بھارت کی جغرافیائی برتری کے خیالی تصورات کو توڑ دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی جس میں ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال اور حالیہ آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا آغاز بھارتی پراکسیز کے حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔

آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑی ہے۔ انہوں نے حالیہ سیلابوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر بھی فوج کے کردار کو سراہا۔

دہشتگردی و جرائم کا گٹھ جوڑ قومی سلامتی کے لیے خطرہ

Related posts

چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک

awaaznetwork.com@gmail.com

کراچی : 9 ماہ 10 دن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگیوں سے محروم

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment