پاکستان

علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا، 12 گھنٹے بعد بھی گورنرہاؤس نہ پہنچ سکا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہوئے 12 گھنٹے سے زائد گزر گئے، تاہم ان کا استعفیٰ تاحال گورنر ہاؤس نہیں پہنچ سکا۔

ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اب تک موصول نہیں ہوا، استعفیٰ موصول ہونے کے بعد اسے آئین کے مطابق جانچا جائے گا۔

اپنے استعفے میں علی امین گنڈاپور نے لکھا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل میں وزارتِ اعلیٰ چھوڑ رہے ہیں، وزارتِ اعلیٰ میرے لیے اعزاز تھی اور استعفیٰ پارٹی قیادت کے فیصلے پر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ذمہ داری سنبھالی تو صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کے سنگین چیلنجز سے دوچار تھا، تاہم ڈیڑھ سال میں صوبے کو مالی استحکام کی راہ پر گامزن کیا اور دہشت گردی کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کیے۔

Related posts

بڑے سیلابی ریلوں کی آمد، ملتان خطرے کی زد میں، مزید کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

awaaznetwork.com@gmail.com

سعودیہ کے بعد کئی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں. اسحاق ڈار

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment