دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد مختلف مشاغل اختیار کرتی ہے انہیں اپنے فرصت کے اوقات میں انجام دیتی ہے جیسے سکے یا ٹکٹ جمع کرنا، غرض ہر مشغلہ آپ کو مصروف رکھنے کے ساتھ آپ کی خوشی کا باعث بھی بنتا ہے۔
تاہم آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس پیچھے کیا راز چھپا ہے اور ہم مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں۔
حال ہی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق چیزیں جمع کرنے کی عادت محض شوق نہیں، بلکہ اس کی وجہ بے یقینی کی کیفیت یا وقت میں اپنے ماحول پر قابو پانے کی خواہش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا مشغلہ آپ کو صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟ جانئے کس طرح
تحقیق میں کورونا جیسی غیر یقینی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد جو پہلے کسی مشغلے میں مصروف نہیں تھی نئے مشاغل اپنانے لگی اس طرح میں وہ غیر یقینی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے ساتھ خود کو مطمئن اور مصروف محسوس کرتی۔
