پاکستان

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موجودہ قانون، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022، کے تحت کروائے جائیں۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کل سے صوبے میں نئی حلقہ بندیوں کا عمل شروع کرے گا، جو دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کے فوراً بعد انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا تاکہ دسمبر کے اختتام تک بلدیاتی عمل کو مکمل کیا جا سکے۔

فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت چار رکنی بنچ نے سنایا ہے، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں پیش رفت کے لیے کئی بار کوششیں کیں، جبکہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کینٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کامیابی سے کرائے گئے۔

Related posts

دریائوں ، ڈیمز اور موسم کی صورتحال کیا ہے ؟

پاکستان و سعودی عرب سمیت 8 مسلم ممالک کا ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

awaaznetwork.com@gmail.com

ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت پر اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment