جاپانی محققین کو حال ہی میں گائے کو زیبرا جیسی سفید دھاریوں سے پینٹ کرنے کے تجربے پر نوبل انعام سے نوازا گیا، اس تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ یہ دھاریاں گائے کو کاٹنے والی مکھیوں سے نمایاں حد تک محفوظ رکھتی ہے۔
اِگ نوبل انعام دنیا بھر میں کی جانے والی ایسی تحقیقات کو دیا جاتا ہے جو بظاہر عجیب یا مزاحیہ محسوس ہوتی ہیں، تاہم ان کو سائنسی تحقیق کے ذریعے ثابت کیا گیا ہو۔
رواں برس یہ انعام جاپان کے آئچی ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے ماہرین کے نام رہا، جنہوں نے تجربہ کیا کہ اگر گائے پرزیبرا جیسی سفید دھاریاں پینٹ کی جائے تو مکھیوں کا حملہ تقریباً 50 فیصد کم ہوجاتا ہے۔
کاٹنے والی مکھیاں مویشیوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں، وہ نہ صرف ان چرنے اور کھانے کی عادات پر اثرا نداز ہوتی ہیں بلکہ ان کا وزن کم کرکے دودھ دینے کی صلاحیت کوبھی متاثرکرتی ہیں۔
