پاکستان

علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری

اولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کر دی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

علیمہ خان نے 26 نومبر کو تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت میں علیمہ خان کے وکلاء پیش ہوئے، تاہم ان کے وکالت نامے ٹرائل میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے سیکشن 22 کے تحت دونوں وکلاء مقدمہ کی پیروی نہیں کر سکے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کی دلائل کو عدالت نے تسلیم کرتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ اس دوران فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

علیمہ خان کی جانب سے عدالت میں محمد فیصل ملک اور حسنین سمبل پیش ہوئے۔

Related posts

سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرلی، جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار

awaaznetwork.com@gmail.com

وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ

awaaznetwork.com@gmail.com

غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کیلئے تاریخی، چین کودنیا کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ

Leave a Comment