پاکستان

سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال (2025-26) میں پاکستان کی شرحِ نمو 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے نمایاں طور پر کم ہے۔

عالمی بینک نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے مالی سال پاکستان کی معیشت 3.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، تاہم حالیہ سیلاب کے باعث معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ موجود ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں زرعی پیداوار 10 فیصد تک کم ہو سکتی ہے کیونکہ چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی جیسی اہم فصلیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ اس کے نتیجے میں خوراک کی ترسیل میں رکاوٹ اور مالیاتی خسارہ 5.5 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان؟ آئی ایم ایف نے 2025-26 کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی 7 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے جبکہ غربت کی شرح 44 فیصد رہنے کا خدشہ ہے، اگلے مالی سال غربت میں 1 فیصد کمی متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحالی کا انحصار زرعی شعبے کی بحالی پر ہوگا، اگر حکومت محصولات میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور زرعی اصلاحات نافذ کرے تو معیشت میں بہتری ممکن ہے۔

عالمی بینک نے مزید کہا کہ پانچ سالہ اصلاحاتی منصوبے کے تحت ٹیرف میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے، اگرچہ سیلاب کے باعث برآمدات متاثر ہوئی ہیں، تاہم ترسیلات زر اور تیل کی کم قیمتیں معیشت کے توازن میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

Related posts

سعودیہ کے بعد کئی ممالک پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں. اسحاق ڈار

awaaznetwork.com@gmail.com

کراچی : 9 ماہ 10 دن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 69 شہری زندگیوں سے محروم

awaaznetwork.com@gmail.com

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری

Leave a Comment