صحت

سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟

کہتے ہیں کہ ہر موسم کےپھل اور سبزیاں ضرور کھانی چاہیے، کیونکہ وہ اسی موسم کے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، یوں تو تمام ہی پھل اور سبزیاں بہتر صحت کی ضامن ہیں تاہم کچھ پھلوں میں ایسے صحت بخش خواص پائے جاتے ہیں جو انہیں دوسری پھلوں سے ممتاز بناتے ہیں انہی میں انگور بھی شامل ہیں۔

انگور بیل میں لگنے والا انتہائی رسیلا پھل ہے جس کا کھٹا میٹھا ذائقہ اسے آپ کے لیے ایک پسندیدہ پھل بناتا ہے، اس وقت انگور کا سیزن اپنے عروج پر ہے، اور بازار میں سبز، لال، کالے ہر طرح کے انگور دستیاب ہیں جنہیں دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے۔

سیاہ انگور سبز رنگ کی نسبت زیادہ صحت بخش ہوتے ہیں اس کی بنیادی وجہ اس کا رنگ ہے۔

 انگور کی غذائیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک کپ سیاہ انگوروں میں 104 گرام کیلوریز، 27.3 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 1.1 گرام پروٹین ہوتا ہے جبکہ ان میں وٹامن سی 27  فیصد، وٹامن کے28  فیصد، تھائیامن 7 فیصد، رائبوفلاون 6 فیصد، وٹامن بی سکس 6 فیصد، پوٹاشیم 8 فیصد، کاپر 10 فیصد اور میگنیز 5 فیصد پر مشتمل ہوتا ہے۔

 سیاہ  انگور میں سبز انگور کی نسبت زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس جیسے ریسویراٹرول اور فلیوونائڈز موجود ہوتے ہیں، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اورکئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ آپ سبز انگور کو اپنی غذا میں شامل نہ کریں

Related posts

سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں

awaaznetwork.com@gmail.com

How One Designer Fights Racism With Architecture

سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment