دنیا بھر میںپھلوں اور سبزیوں کو حشرات سے بچانے کے لیے مختلف قسم کے کیمیکلز کےاسپرے کیے جاتے ہیں، تاہم ان میں کئی کیمیکلز ایسے ہیں جو پھلوں اور سبزیوں کے چھلکوں سے اندر سرایت کر جاتے ہیں۔
اس عمل کے نتیجے میں یہ پھل اور سبزیاں مضر صحت کمیکلز سے متاثر ہوجاتی ہیں اور کئی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔
امریکہ کی انوائرمنٹل ورکنگ گروپ (ای ڈبلیو جی) کے محققین نے پھلوں اور سبزیوں پر حشرات کش اسپرے کے اثرات کو جانچنے کے بعد کلین ففٹین کے نام سے ایک نئی اصطلاح متعارف کرائی ہے۔
اس میں ان پھلوں اور سبزیوں کو شامل کیا گیا ہے جو حشرات کش اسپرے سے سب سے کم متاثر ہوتی ہیں اور اسپرے کے باوجود ان میں مضر صحت اثرات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پھلوں اور سبزیوں سے حشرات کش اسپرے صاف کرنے طریقہ بھی جان لیں
