شہر قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں موسم گرم و مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:شہر قائد میں ایک بار پھر بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
