وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 27 رکنی عملہ رہا کر دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ٹینکر میں 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شہری شامل تھے۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر کو اسرائیلی ڈرون حملے کے بعد حوثیوں نے ٹینکر کو یرغمال بنایا تھا۔
سیکرٹری داخلہ، وزارتِ داخلہ حکام، عمان میں پاکستانی سفیر اور سیکیورٹی اداروں کی انتھک کوششیں رنگ لائیں۔
یہ بھی پڑھیں:تمہاری شکستیں تاریخ کا حصہ ہیں، محسن نقوی کا نریندر مودی کو کرارا جواب
