اسلام آباد: پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی اور خودکفالت کے لیے بیلاروس ٹریکٹر منصوبہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہونے جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کامیاب کاوشوں کے نتیجے میں اس منصوبے کے تحت 80 ہارس پاور تک بیلاروس ٹریکٹرز مقامی اسمبلی لائن کے ذریعے متعارف کرائے جائیں گے۔
حکومتی اور نجی سرمایہ کاروں کی اہم ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی کے ڈی (Completely Knocked Down) پلانٹ کے قیام سے آئندہ پانچ برسوں میں کم از کم 2,800 ٹریکٹرز مقامی سطح پر تیار کیے جائیں گے، جس سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ مشینری کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ بیلاروس ٹریکٹر معاہدہ زرعی پیداوار بڑھانے اور کسانوں کے مسائل کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
صنعتی ماہرین کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کا یہ اشتراک جدید مشینی نظام اور پائیدار ترقی کے لیے گیم چینجر ہے۔
