پاکستان

اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 39 فلسطینی شہید، ٹرمپ کے امن منصوبے پر غور کر رہی ہیں، حماس

ایک جانب امن کی باتیں تو دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے تازہ حملوں میں مزید 39 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ وہ اس منصوبے سے اتفاق کر چکے ہیں۔ تاہم اسی دوران اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حملے تیز کر دیے، جن میں صرف پیر کے روز کم از کم 39 فلسطینی شہید ہوئے۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کا مطالعہ کر رہی ہے، جس کا مقصد اسرائیل کی غزہ پر جاری جنگ کو ختم کرنا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کے عوام نے اس منصوبے پر سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر اس حوالے سے کہ تجویز کردہ بین الاقوامی امن و استحکام فورس کس شکل میں سامنے آئے گی اور اس کا دائرہ کار کیا ہوگا۔

ادھر منصوبے کا خیرمقدم کئی ممالک نے کیا ہے، جن میں سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اٹلی، فرانس اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی اتھارٹی بھی شامل ہے۔

Related posts

اسرائیلی حملے تیز، غزہ میں مزید تباہی، 77 شہید، فلسطینیوں کا انخلا جاری

awaaznetwork.com@gmail.com

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

awaaznetwork.com@gmail.com

اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment