پاکستان

علیمہ خان کیخلاف کیس میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او کی گرفتاری کا حکم

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف کیس میں عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں حکم عدولی پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی صادق آباد کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم جاری کیا، اس حوالے سے اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر سے متلعق احتجاج کے کیس میں چالان کے سمن کی تعمیل نہ کرانے پر ایس ایچ او تھانہ صادق آباد ندیم عباس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شکیل کی گرفتاری کا آرڈر دیا، ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو صادق آباد 6، 6 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے 50، 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں عدالت نے ایس پی راول، ایس ایچ او اور اے ایس آئی صادق آباد کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز جاری کیا تھا، عدالت نے پولیس افسران کے توہین عدالت کے شوکاز نوٹس کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ دوسری طرف راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں پولیس نے علیمہ خان کے خلاف مقدمے کا چالان جمع کروا دیا، پراسیکیوشن کے چالان میں کہا گیا ہے کہ علیمہ خان مقدمے میں نامزد مرکزی ملزمہ ہیں، ان پر کارکنان کو اکسانے، اشتعال دلانے کے الزامات ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 21 نومبر کو قرار دیا تھا کہ انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو احتجاج غیر قانونی ہوگا تاہم عدالتی حکم، دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود لوگوں کو اکسایا گیا کہ وہ مشتعل ہو کر پرتشدد احتجاج کریں۔

Related posts

یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق

awaaznetwork.com@gmail.com

جرمنی افغانستان کے ساتھ ڈیپورٹیشن معاہدے کا خواہاں

awaaznetwork.com@gmail.com

ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment