پاکستان

روس کے ڈرون اور میزائل حملوں میں یوکرین میں کم از کم 4 افراد ہلاک

کیف: روس نے یوکرین کے مختلف شہروں پربڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق دارالحکومت کیف سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں اور گاڑیاں جل گئیں۔ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس کے ان حملوں کو“وحشیانہ اور بزدلانہ اقدام” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا کہ متعدد ڈرونز اورمیزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، تاہم حملوں کی شدت کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جبجنگ کے آغاز کو تین سال مکمل ہونے کو ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی مزید شدید ہوگئی ہے۔

Related posts

بڑے سیلابی ریلوں کی آمد، ملتان خطرے کی زد میں، مزید کئی اضلاع متاثر ہونے کا خدشہ

محمد آصف نے ابھیشک کو آؤٹ کرنے کا گر بتادیا، شاہین کو اہم مشورہ

awaaznetwork.com@gmail.com

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن؛ قدرتی آفات ترقی کیلئے خطرہ ہیں، اے ڈی بی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment