کراچی؛ سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، سندھ حکومت نےوفاقی حکومت کے ادارے پی آئی ڈی سی ایل کو کام سے روک دیا۔
سندھ حکومت کی پی آئی ڈی سی ایل پر پابندی کے باعث 20 ارب کے کراچی پیکیج پر ترقیاتی کام متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا انوکھا کارنامہ، پبلک پارک کوکمرشل گاڑیوں کا فٹنس سینٹربنادیا
سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی ایل سندھ میں ترقیاتی کاموں کو نہیں کرسکتی۔
سندھ حکومت نے پی آئی ڈی سی ایل کو پی ڈبلیو ڈی کے کاموں کو مکمل کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ پی آئی ڈی سی ایل صوبہ اور وفاق کے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی نا کرے۔
