ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کے خلاف ہونے والا سنسنی خیز میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں جیت لیا۔
سری لنکا کی ٹیم سپر اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف دو رنز بنا سکی، جواب میں بھارت نے پہلی گیند پر چوکا لگا کر کامیابی حاصل کر لی۔
اس سے قبل سری لنکا نے بھی پتھم نسانکا کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کے 202 رنز کے جواب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
سری لنکا کے سب سے نمایاں بیٹسمین پتم نسانکا تھے جنہوں نے 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے شاندار 107 رنز کی اننگ کھیلی۔
کشال پریرا نے 58 اور داسن شناکا نے 22 رنز بنائے۔
