پاکستان

یو ای ٹی کے انجینئرز کا ایک اور بڑا کارنامہ، اینٹی اسموگ گن تیار کر لی

لاہور: یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) انجینئرز نے اینٹی سموگ گن تیار کر لی۔

اینٹی اسموگ گن یو ای ٹی شعبہ مکینیکل، میکاٹرونکس اینڈ مینوفیکچرنگ انجینئرنگ نیو کیمپس کے طالبعلم نے تیار کی ہے، جس کی رینج 40 میٹر ہے، یہ گن دھول اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جائیگی۔

یہ جدید ڈسٹ سپریشن سسٹم تعمیراتی مقامات، پتھر توڑنے کے پلانٹس اور مائننگ کے دوران پیدا ہونے والے گرد و غبار کو کنٹرول کرے گا، جبکہ یہ گن فضائی آلودگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جب تک دونوں ممالک کام نہیں کریں گے اسموگ رہے گی، مریم اورنگزیب

یو ای ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اس اہم کارنامے پر انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایجاد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک عملی قدم ہے، یو ای ٹی کو ایجادات کا حب بنائیں گے

Related posts

سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرلی، جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار

awaaznetwork.com@gmail.com

آئی ایم ایف نے حکومت سے گیس کے گردشی قرض ختم کرنے کا مکمل پلان طلب کرلیا

awaaznetwork.com@gmail.com

معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment