ڈزنی کی جادوئی دنیا کو 100 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس موقع پر لندن میں شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 100 سالوں کے دوران ڈزنی نے دنیا کو بہترین اور کلاسک انیمیشن فراہم کی ہیں جس میں اسنو وائٹ اینڈ دی سیون ڈورفز اور دی جنگل بک، کرویلا اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹوڈیو کی جانب سے ہونے والی یہ نمائش ڈزنی کی مشہور فلموں کی ایک خوبصورت جھلک پیش کرے گی ۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ نمائش شرکت کرنے والوں کے لئے خصوصی اور دلچسپ ثابت ہوگی، جس کا انعقاد 20,000 مربع فٹ پر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹکٹس کی آن لائن بکنگ جاری ہے جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا اور جنوری 2024 کے آخر تک یہ نمائش جاری رہے گی۔
