انٹرٹینمنٹ

فلسطین کی حمایت کرنا گیگی حدید کو مہنگا پڑگیا، جان سے مارنے کی دھمکی

فلسطین کی حمایت کرنے پر گیگی حدید اور ان کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق معروف ماڈل نے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور فلسطین کے جاری تنازعے کے متعلق سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا اور فلسطینی عوام کے حق میں بات کی تھی۔

اس سوشل میدیا پوسٹ کے بعد سے گیگی  حدید اور ان کے خاندان کو مختلف ذرائع سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے جاری رپوٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی خدشات کی پیش نظر معروف ماڈل سمیت ان کے گھروالوں  نے مجبوراً اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کرلئے ہیں۔

اس کے علاوہ گیگی حدید کے والد جان سے مارنے کی دھمکیوں کے سلسلے میں ایف بی آئی کے پاس جانے پر غور کر رہے ہیں۔

Related posts

ڈزنی کی جادوئی دنیا کے 100 سال مکمل ہونے پر شاندار نمائش کا انعقاد

awaaznetwork.com@gmail.com

کیا ’’عثمان بے‘‘ تاریخی ڈارمہ سیریز کرولوس عثمان سے الگ ہوگئے؟

awaaznetwork.com@gmail.com

علیزے شاہ نے شوبز سے کنارہ کشی کی اصل وجہ بتا دی

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment