Uncategorized

دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے۔

  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج  عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلا رنگ و نسل اور بلا تعصب ہو کر دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، پاکستان کے رضاکار خدمت کاروں  نے حادثات، قدرتی آفات، جنگ  اور دیگر ایمرجنسی حالات میں  ہمیشہ اپنے اہل وطن کی بھرپور  عملی اور مالی مدد کی ہے، پاکستانیوں کی فلاحی کاموں اور امداد و عطیات میں بھرپور شرکت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے۔

 ہمارے معاشرے کے مخیر حضرات عطیات کے زیر اہتمام مفت علاج،  مفت دسترخوان، مفت ایمبولنس سروس جیسی خدمات بڑی خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں، یہ بلا شبہ ہمارے سماجی ومعاشرتی اور اسلامی تعلیمات اور تہذیب  کی روشن روایات کی آئینہ دار ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے معاشرے میں بےلوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بی ٹوبی کانفرنس پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، وزیر اعظم

Related posts

بی ٹوبی کانفرنس پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، وزیر اعظم

Barely Into Beta, Sansar Is Already Making Social VR Look Good

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے

awaaznetwork.com@gmail.com

Leave a Comment