سندھ حکومت کے پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے صوبے کے مختلف بیراجوں اور دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، گڈو، سکھر اور کوٹری سمیت دیگر اہم مقامات پر پانی کی سطح میں تغیر جاری ہے، تاہم صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 342,153 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 310,408 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سکھر بیراج پر اپ اسٹریم کی آمد 331,230 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم کا اخراج 275,850 کیوسک رپورٹ ہوا۔
کوٹری بیراج میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جہاں اپ اسٹریم کی آمد 247,186 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 209,431 کیوسک ریکارڈ کیا گیا
