کھیل

الیسٹر کک اور مائیکل وان کی ٹیسٹ کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز

انگلینڈ کے دو سابق کپتانوںالیسٹر کک اور مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ میں جدید تقاضوں کے مطابق قوانین میں اہم تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد کھیل کو مزید متوازن اور دلچسپ بنانا ہے۔

الیسٹر کک نے رائے دی ہے کہ نئے بال کے حصول کا قانون نرم کیا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق، بولنگ ٹیم کو 160 اوورز کے درمیان کسی بھی وقت نیا بال لینے کی اجازت ہونی چاہیے، بشرطیکہ کم از کم 30 اوورز مکمل ہو چکے ہوں۔

مزید پڑھیں: جو روٹ کا کارنامہ: ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے بولنگ ٹیم کے لیے 20 وکٹیں لینے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جس سے میچ میں دلچسپی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب، مائیکل وان نےٹیسٹ کرکٹ میں متبادل کھلاڑی کے قانون پر نظرِثانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قانون صرف “کنکشن” (دماغی چوٹ) تک محدود نہیں ہونا چاہیے، بلکہ دیگر انجریز کی صورت میں بھی مکمل متبادل کی اجازت دی جانی چاہیے۔

Related posts

جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا

Jennifer Lopez Nailed the Metallic Shoe Trend Again on a Date

Fashion | ‘Ironic Pink’ And 4 Other Back-To-School Trends

Leave a Comment