Uncategorized

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد ہائیکورٹ نےڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

عدالت نے کیس کو 10 ستمبر کے لیے سماعت پر مقرر کر دیا ہے اور کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

نئے تشکیل دیے گئے بینچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان، اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس شامل ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے یکم ستمبر کو اس مقدمے کی فائل چیف جسٹس کو بھجوائی تھی تاکہ معاملے کی حساس نوعیت کے پیش نظر لارجر بینچ تشکیل دیا جا سکے۔

Related posts

Fit Couples Share Tips On Working Out Together

ستمبر 1965 کی جنگ کا 5واں روز؛ متعدد فتوحات پاکستانی فوج کے نام، بھارت کو ناکامیوں کا سامنا

Fitness | How To Start (Or Get Back Into) Running

Leave a Comment